Friday, 26 April 2024, 06:36:05 am
حکومت قومی معیشت کے استحکام کیلئے کام کررہی ہے:زیدی
January 17, 2019

File Photo

بحری امور کے وزیرسیدعلی زیدی نے کہاہے کہ حکومت قومی معیشت کے استحکام کیلئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت قومی اداروں کو مستحکم اور مزیدموثر بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت قانون کی بالادستی پرپختہ یقین رکھتی ہے اور بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ دوست ممالک مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی مدد اور اس سے تعاون کے خواہشمندہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نیابلدیاتی نظام متعارف کرائے گی اور بلدیاتی اداروں کیلئے براہ راست انتخابات کرائے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.