Friday, 26 April 2024, 11:06:12 am
چیف جسٹس آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں
January 17, 2019

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارآج (جمعرات) اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

 ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آج سپریم کورٹ میں ان کے اعزاز میں ایک فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،نامزدچیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ اور سپریم کورٹ بارکے صدرریفرنس سے خطاب کریں گے۔

آصف سعیدکھوسہ کل (جمعہ) ایوان صدرمیں ایک تقریب میں ملک کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

میاں ثاقب نثار پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس تھے جو تقریباً دو سال اس عہدے پر فائز رہے۔

 چیف جسٹس کی حیثیت سے انہوں نے عوامی فلاح سے متعلق بعض انتہائی اہم مقدمات پر فیصلے سنائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.