Tuesday, 19 March 2024, 01:07:18 pm
وزیراعظم کا سی این این کوانٹرویو، امریکہ اورایران تعلقات میں ممکنہ بہتری کی اُمید
October 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ اورایران کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری آنے کی امید ظاہر کی ہے جو اب امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مشترکہ جامع لائحہ عمل پر عملدرآمد نہ کرنے کے اعلان اورسخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد تاریخ کی نچلی ترین سطح پرہیں۔

وزیراعظم نے سی این این سے انٹرویو میں کہاکہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر نے انہیں امریکہ اورایران کے درمیان خوشگوارتعلقات کے قیام کی غرض سے کردارادا کرنے کیلئے کہاتھا۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں ایرانی صدرحسن روحانی سے ڈونلڈٹرمپ کی پیشکش کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہیں اور جب تک دونوں جانب سے کوئی ردعمل نہیں آتا وہ ان کی تفصیل میں نہیں جا ئیں گے۔

ایک سوال پرانہوں نے یقین ظاہر کیاکہ وہ دونوں فریق اس بات کو سمجھتے ہیں۔

ایک اورسوال پروزیراعظم نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ جنگ پریقین نہیں رکھتے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.