Friday, 26 April 2024, 05:48:22 am
سعودی عرب کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینیوں کی حمایت کااعادہ
September 16, 2020

File Photo

سعودی عرب نے انیس سوسٹرسٹھ کی سرحدوں پرمشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کی حمایت کااعادہ کیاہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعدجاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑاہے اور اُن تمام کوششوں کی حمایت کرتاہے جن کامقصد بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ فیصلوں اورعرب امن منصوبے کے مطابق مسئلہ فلسطین کاایک منصفانہ اورجامع حل تلاش کرناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.