Saturday, 27 April 2024, 05:45:03 am
سندھ کابینہ کی این ٹی ایس پاس کرنے والے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری
April 16, 2018

سندھ کابینہ نے پیر کے روز صوبے میں این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنے والے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے سے متعلق بل کی منظوری دی۔سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہر میں چلنے والی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے کرایوں کی بھی منظوری دی گئی جو کراچی میں آزمائشی منصوبوں کے تحت مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔پانچ کلومیٹر تک کے فاصلے کیلئے کرایہ 20 روپے ، پانچ سے پندرہ کلومیٹر تک کے فاصلے پر تیس روپے اور چالیس کلومیٹر سے زائد مسافت کیلئے کرایہ چالیس روپے مقرر کیا گیا ہے۔سندھ کی زرعی پالیسی دو ہزار اٹھارہ تا دو ہزار تیس بھی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت کپاس ، گندم اور گنے کی زیادہ پیداوار ہو رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.