Wednesday, 08 May 2024, 10:45:25 pm
پاکستان ،ازبکستان کا تجارت معیشت میں تعاون شراکت داری کی اہم ترجیح ہے پر اتفاق
April 15, 2021

پاکستان اور ازبکستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے درمیان مربوط شراکت داری کی ایک اہم ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر سخاوت مرزایوف کی آن لائن سربراہ ملاقات کے بعد جاری اعلامیئے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دونوں ملکوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے خصوصاً دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کیخلاف جنگ پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور باہمی مسائل کے بارے میں عالمی فورم پر قریبی تعاون پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے رکن ہونے کے ناطے فریقین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام، اسلام مخالف پراپیگنڈے کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کیلئے بھی آمادگی ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.