Friday, 26 April 2024, 09:22:33 am
وزیر خزانہ کی آٹو موبائل انڈسٹری میں جاپانی سرمایہ کاری کی تحسین
April 15, 2021

وزیر خزانہ و محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان سالو ں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید مستحکم ہونگے۔

جاپان کے سفیر KUNNINORI MUTSUDAسے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے جاپان کی حکومت کی پاکستان میں انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی ترقی کیلئے مدد کی تعریف کی۔

وزیر خزانہ نے جاپان کی مختلف شعبوں میں خصوصاََ آٹو موبائل انڈسٹری میں قابل قدر سرمایہ کاری کو سراہا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں اشیاء اور خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سہولت فراہم کی جائیگی

Error
Whoops, looks like something went wrong.