Friday, 26 April 2024, 08:34:54 am
صدر کا سعودی عرب کی طرف سے حج کوٹے میں اضافے کا خیر مقدم
April 15, 2019

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک سعودی عرب کےساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

 انہوں نے یہ بات امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی سےگفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ملک تاریخ، ثقافت ،روایات ،ایمان اور اقدار کے بندھن میں بندھے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہاکہ ولی عہد نے پاکستانی برادری کی مدد کی فراخدلانہ پیشکش سے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔

 انہوں نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے ہر سال حج اور عمرے کےلئے جانے والے پاکستانی عازمین کی سہولت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لئے حج کوٹے میں اضافہ کرکے دولاکھ  کرنے کے فیصلے اور مکہ تک سڑک کے منصوبے میں پاکستان کو شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حج 2020 تک اس منصوبے میں پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو شامل کرلیا جائے گا۔

 امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ یہ تعلقات ایمان پر مبنی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.