Friday, 26 April 2024, 09:01:35 am
حکومت کاوفاقی دارالحکومت کودھوئیں سےپاک شہربنانےکےلئےمہم کاآغاز
April 15, 2019

حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دھوئیں سے پاک شہر بنانے کےلئے مہم کا آغاز کیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں شکرپڑیاں اورپاکستان مانومنٹ کو دھوئیں سے پاک مقامات قرار دیاگیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ دھوئیں سے پاک کرنے کی مہم اسلام آباد کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اوردنیا کےلئے مثالی شہر بنانے کے مقصد کے تحت شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے سگریٹ نوشی کے لوگوں کی زندگیوں پر مضر اثرات کے حوالے سے کہاکہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد سگریٹ نوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا قانون موجود ہےتاہم اس پر کبھی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔

عامر کیانی نے کہا کہ اب قومی اسمبلی اور سینٹ کے احاطے سمیت تمام عوامی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی۔وزیر صحت نے کہا کہ سی ڈی اے کو بھی دارالحکومت میں صحت افزا سرگرمیوں کے فروغ کی ہدایت کی گئی ہے۔

 وفاقی وزیر نے افسوس کااظہار کیا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کواہمیت نہیں دی گئی تاہم موجودہ حکومت اس میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.