Saturday, 15 March 2025, 05:47:05 pm
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی کوششوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے:منیر
March 15, 2025

File Photo

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے کی کوششوں کی قیادت کیلئے جلد ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے۔

انہوں نے اسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سیکرٹری جنرل اور ان کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملکر اسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کریں گے۔