اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مذہبی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کے خلاف ابھرتے ہوئے محاذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو نفرت انگیز تقاریر اور ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرنی چاہئے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ ٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آن لائن نفرت انگیز تقاریر، عبادت گاہوں پر حملوں اور مسلسل امتیازی سلوک کے باعث مسلمانوں کے خلاف واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اپنے شراکت داروں کے اشتراک سے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے خلاف اقلیتوں کو قانونی تحفظ کی فراہمی اور ہر قسم کی مذہبی نفرت سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات ناگزیر ہیں۔