Friday, 26 April 2024, 09:57:18 pm
پاکستان سپر لیگ:آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
March 15, 2020

رات کراچی میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے ہراکر پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 14پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر کراچی کنگز 11پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پشاور زلمی 9پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ لاہور قلندر 8پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔آج کے میچوں میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ لاہور میں دوپہر دو بجے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام سات بجے کراچی میں کھیلا جائیگا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.