Friday, 26 April 2024, 07:48:18 am
سینیٹ،بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن کے اسباب کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
January 15, 2021

File photo

آج سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی طرف سے اٹھائے گئے ایک نقطے کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے پارلیمانی امور کے مشیربابر اعوان نے کہا کہ ہائوس کو یہاں کسی کو بھی طلب کرنے کااختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ریاستی اداروں کا احترام کرنا چاہیے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔مشیر نے کہا کہ حکومت ریاستی اداروں میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے کام کررہی ہے۔توانائی کے وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے 20 نئے بلاکوں کیلئے ٹینڈر جلد ہی کھولے جائیں گے جس کا مقصد توانائی کی ضروریات پوری کرنا ہے۔آج سینٹ میں گیس اور بجلی کے بحران پر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بجلی اور گیس کی چوری روکنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔بجلی کے حالیہ بحران کے بارے میں عمر ایوب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایوان کا اجلاس اب پیر کو شام تین بجے ہوگا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.