Friday, 26 April 2024, 10:58:12 am
یواین اوڈی سی اورجاپان کی جانب سےمنشیات کی نشاندہی کرنےوالی200سےزائدکٹس اے این ایف کےحوالے
September 14, 2018

منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر اور جاپان کے سفارتخانے نے منشیات کی نشاندہی کرنے والی دو سو سے زائدکٹس  انسداد منشیات فورس راولپنڈی کے حوالے کی ہیں۔

 ان کٹس سے منشیات کی سمگلنگ اور اس سے متعلق سرحد کے آرپار منظم جرائم کے خلاف سرحدوں پر سکیورٹی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسداد منشیات فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈئر شیخ علی محمد نے جاپان کی حکومت اورعوام اور منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر کا پاکستان سے مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ملک اور خطے میں منشیات کی سمگلنگ کے نتیجے میں موجودہ اور بڑھتے ہوئے چیلنجوں پر قابو پانے میں ہماری پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر کے Cesar Guedes، Country Representativeنے کہاکہ ہم منشیات کی سمگلنگ اورعالمی سطح پر منظم جرائم پر قابو پانے کے لئے انسداد منشیات فورس کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.