چین کی اوورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زانگ بائوزانگز نے کہاہے کہ گوادرکی بندرگاہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کانیامحورہوگی اور دوہزار تیس تک ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں اس کاحصہ سب سے زیاد ہ ہوگا۔
چائنااکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوادرپورٹ پرتعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں اوراس کی مرمت وبحالی کے لئے ابتدائی طورپرپچیس کروڑ ڈالرخرچ کئے گئے ہیں اور مزید سرمایہ کار ی کی جائے گی۔
Zhang Baozhong نے کہاکہ بندرگاہ پرکاروباری مرکز کے قیام ،سیم کے خاتمے اور سیوریج کے نظام سمیت سامان کی لوڈنگ کے لئے نئی کرینیں خریدی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ بندرگاہ بین الاقوامی جہازرانی کے لئے ایک مثال بنے گی۔
چین کی اوورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی گوادرکی بندرگاہ اورفری ٹریڈزون کوچلائے گی۔