Wednesday, 15 January 2025, 01:53:12 pm
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
January 14, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے وقت شدید سرد رہنے کاامکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح اوررات کے وقت شد ید دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد دوڈگری سینٹی گریڈ لاہور دسکراچی بارہپشاور،مظفرآباد اورکوئٹہ تینگلگت منفی چھاورمری ایک ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم شدیدسرداورخشک رہے گاجبکہ جموں میں موسم سرد اورخشک رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اوربارہ مولہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ،جموں چھ ، Lehمنفی آٹھ، پلوامہ منفی چارجبکہ اننت ناگ اورشوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ۔