Wednesday, 15 January 2025, 01:36:51 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرداورخشک ر ہے گا
January 10, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

شمال مشرقی اورجنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کے وقت دھندچھائی رہیگی۔

جنوب مشرقی پنجاب اورمشرقی سندھ میں رات کے وقت تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد،کوئٹہ اورمری دو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور آٹھکراچی سترہپشاور تین گلگت منفی چاراورمظفرآباد چار ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،Leh ، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاںاور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کاامکان ہے

جبکہ موسم سردرہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ، اننت ناگ اورشوپیا ں میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ،پلوامہ اوربارہ مولہ منفی دو،جموں چھ اور Leh میںمنفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔