Wednesday, 15 January 2025, 01:50:38 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک رہے گا
January 11, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھندچھائی رہیگی۔

مشرقی پنجاب'کشمیر' مری' گلیات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے' کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک میں سہ پہرکے وقت بعض وسطی اورجنوبی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباداورپشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور دسکراچی تیرہکوئٹہ صفرگلگت منفی تینمری دواور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاںاور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود اورموسم شدیدسردرہنے

کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگرمیںمنفی تین ڈگری سینٹی گریڈ،اننت ناگ صفر' شوپیاںمنفی دو' پلوامہ اور بارہ مولہ منفی ایک' جموں چھ اور Lehمنفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ۔