Friday, 26 April 2024, 06:30:59 am
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےمتاثر ہونےوالےانتہائی غیرمحفوظ ملکوں میں شامل ہے:ظفرمرزا
January 14, 2020

 صحت  کے بارے میں خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے انتہائی غیر محفوظ ملکوں میں شامل ہے اورموسمیاتی تبدیلی عوام کی صحت کےلئے بھی ایک خطرہ ہے۔

 آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات کے بارے  میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی انسانی صحت پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا ازالہ کرے اور ایک ایسی پالیسی وضع کرے گی جو اس طریقہ کار میں تبدیلی لائے گی کہ ہم بد لتے ہوئے موسموں کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کمیٹی اگلے کچھ ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.