Friday, 26 April 2024, 06:12:24 am
شمالی کیلیفورنیامیں آگ لگنےسےہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر42ہوگئی
November 13, 2018

 شمالی کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر بیالیس ہوگئی ہے جوکہ ریاست کی تاریخ میں لگنے والی سب سے جان لیوا آگ بن گئی ہے۔

 ریاست کے شمال میں بڑے پیمانے پر جل کر خاکستر ہونے والے گاؤں پیرا ڈائز کے اندر اور گردو نواح سےمزید تیرہ لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔

 دو سو اٹھائیس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جبکہ آج پانچویں روز بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

 تقریباً ڈھائی لاکھ افراد گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.