Tuesday, 26 October 2021, 10:31:30 am
وزیراعظم نے عالمی فورمز پر پاکستان کا موقف موثر طریقے سے اٹھایا،وزیر مملکت
October 13, 2021

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر مختلف مسائل کے بارے میں پاکستان کا موقف موثر طریقے سے اٹھایا ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں قانون کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی شخصیت بین الاقوامی سیاست میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔وزیر مملکت نے ملک کے رہنماؤں اور اداروں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے استعمال ہونے والی زبان پر افسوس کا اظہار کیا۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ سمیت اداروں پر حملوں کی ایک تاریخ ہے اور مریم نواز اپنی بدعنوانی چھپانے کے لئے اداروں پر حملے کر رہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.