Saturday, 04 May 2024, 12:22:17 pm
پاکستان کےساتھ مضبوط شراکت داری اور گہری دوستی ہمیشہ برقرار رکھیں گے:چین
August 13, 2020

چین نے واضح طورپرکہاہے کہ وہ پاکستان کاہمیشہ مضبوط شراکت دار اورقریبی دوست رہے گا۔

ان خیالات کااظہارپاکستان میں چین کے سفیریائوجنگ نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا۔

سفیرنے کہاکہ پاکستانی حکومت اوراداروں کی کوششوں سے ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

یاوجنگ نے کوروناوائرس کے پھیلاو  کے وقت چین کے لئے پاکستان کی مدد اورتعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پرقدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین محمدافضل نے کہاکہ کوروناوائرس اورٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑارہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.