Monday, 14 September 2026, 04:46:07 pm
 
لبنان کے وزیر داخلہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
September 14, 2026

لبنان کے وزیرداخلہ احمدالحجار پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیلئے دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں۔

ان کی آمد پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

اُن کا دورہ دونوں ممالک کوباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کاموقع فراہم کرے گا۔

دورے کے دوران لبنانی اور پاکستانی حکام دونوں ممالک کے درمیان اشتراک عمل کے فروغ کیلئے مذاکرات کریںگے۔

ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور پاکستان اور لبنان کے درمیان تعلقات کومزید وسعت دینے سے متعلق امور پرتوجہ دی جائے گی۔