ادھرفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانونی کارروائی کا اپنا نظام سخت کر دیاہے جس کی وجہ سے محاصل کے زیر التوا مقدمات کے سلسلے میں اس کی قانونی کارروائی کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اس سلسلے کی ایک بڑی پیش رفت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے محاصل کے مقدمات کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس سے گزشتہ ہفتے چھتیس ارب چودہ کرو ڑ روپے کی اجتماعی وصولی ہوئی ہے۔ان میں ٹیکس تنازعات کے تین بڑے مقدمات شامل ہیں جن میں میسرز بحریہ ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ بھی ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھبیس ارب چوالیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی وصولی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
یہ مقدمات اپیلوں کی سماعت والی مختلف عدالتوں میں گزشتہ ڈھائی سال سے زیر التوا تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو ارب ستر کروڑ روپے مالیت کے دو دوسرے کارپوریٹ مقدمات کا بھی FBR کے حق میں فیصلہ دیا۔