Thursday, 09 May 2024, 12:09:00 am
وزیراعظم نے پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
January 13, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ براڈ بینڈ کو فروغ دیکر روزگار کے         بے شمار مواقع کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز  اسلامیہ کالج پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سنٹر سائنس کے شعبے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے مطابقت کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ انکیوبیشن سنٹر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے گا جہاں انہیں ملک کے اندر اور عالمی منڈی میں روزگار کے مواقع تک رسائی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ براڈ بینڈ کی سہولت کی فراہمی بھی نوجوانوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی کی طرح ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس سے دور درازقبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو ترقی اور خوشحالی کے قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوجوان نسل کو سہولتوں کی فراہمی سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی جس سے انتہا پسندی' منشیات اور اسلحے کے استعمال جیسے مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب2013 ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اقتدار سنبھالا تو ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت پیچھے تھا' تھری جی اور فور  جی کے لائسنس پانچ سال کیلئے موخر کر دیئے گئے تاہم ہم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد شفاف انداز میں لائسنس جاری کیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.