پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے یو نان میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز دو ہزار اکیس کے تیسرے ٹورنا منٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔
انہوں نے نوے کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں آذربائیجان کے ابراہیم یوسف کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔یہ اس سال انعام بٹ کا بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں مسلسل دوسرا طلائی تمغہ ہے اس سے پہلے انہوں نے گزشتہ ہفتے اٹلی کے دارالحکومت روم میں دوسرے بیچ ریسلنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔انعام بٹ کے دوسرے ساتھی زمان انور نے بھی نوے کلو گرام کیٹگری مقابلوں میں یوکرائن کے IVAN MALINکو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔