Thursday, 15 May 2025, 08:52:13 pm
 
عازمین حج کا ملکی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کے بھرپوردفاع پرافواج پاکستان کوخراج تحسین
May 12, 2025

پاکستانی عازمین حج نے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے بھرپور دفاع پرافواج پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے عبدالرحمن چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کو پوری قوم کی کامیابی قرار دیا۔

اللہ کے مہمانوں نے مٹی کے بہادر بیٹوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے یوم تشکر منانے کا بھی خیر مقدم کیا جس کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔