Sunday, 19 May 2024, 02:26:24 pm
عیدالفطر پر بجلی نرخوں میں کمی حکومت کا صارفین کے لئے خصوصی تحفہ ہے،عطاء تارڑ
April 12, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بجلی کے نرخوںمیں کمی حکومت کی طرف سے صارفین کے لئے خصوصی تحفہ ہے۔نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں رواں ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بیاسی پیسے کمی کی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے اور اس کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت شرح تبادلہ اور ڈالر کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معروف جریدے بلوم برگ نے بھی لکھا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں دوفیصد کمی ہوئی ہے اورمزیدپیشنگوئی کی کہ آئندہ سال مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.