Friday, 26 April 2024, 09:14:03 am
حکومت کا پاکستان سٹیزنز پورٹل کےسودمند ہونے سے متعلق عوامی آگاہی مہم کاآغاز
September 11, 2019

حکومت نے پاکستان سٹیزنز پورٹل کے سودمند ہونے سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے۔

 وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز اپنے متعلقہ محکموں اور فیلڈ فارمیشنز کوہدایات جاری کریں گے کہ وہ دفاتر کے داخلی راستوں، انتظار گاہوں اور خدمت مراکز پر وزیراعظم کے پورٹل سے متعلق آگاہی بینرز آویزاں کریں۔

 وزارتوں اور ڈویژنوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہےکہ وہ سماجی  ذمہ داری کے طور پر اس مہم کا حصہ بننے کےلئے فلاحی تنظیموں، افراد، تاجروں، موبائل فونز کمپنیوں، نوجوان رضاکاروں اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی رابطے کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزنز پورٹل کا افتتاح گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیاتھا جس پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج کراسکتےہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.