Monday, 09 September 2024, 03:37:07 pm
 
امریکہ کے مسیحی رہنماؤں کا بھارت کو بدترین ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ
August 11, 2024

امریکہ کے تین سو سے زائد مسیحی رہنمائوں نے امریکی وزارت خارجہ کو ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت کو مذہبی آزادی سلب کرنے والے بدترین ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے۔

شمالی امریکہ میں بھارتی نژاد مسیحی امریکیوں کی تنظیموں کی فیڈریشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا جائے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہاں عیسائیوں کے خلاف پُرتشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔