غزہ پر اسرائیلی افواج کے مسلسل حملوں کے باعث مزید انتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اٹھارہ مارچ کو اسرائیل کا معاہدہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار پانچ سو تئیس افراد شہید اور تین ہزار آٹھ سو چونتیس زخمی ہوچکے ہیں۔
اکتوبر2023ء سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اکسٹھ ہزار سات سو تک پہنچ گئی ہے۔