غزہ پرگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے مزید بتیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکسٹھ ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ادھراقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں تقریباً چھ سو فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔