Thursday, 18 April 2024, 04:22:00 pm
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرپراپناغیرقانونی تسلط ختم کرے:سیاسی تجزیہ کار
March 11, 2023

سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرے اور کشمیریوں کو اُن کا ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت دے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حالیہ جھوٹے دعوئوں کے برعکس جموں کشمیر نہ تو کبھی بھارت کا حصہ رہا اور نہ ہی اس کا اٹوٹ انگ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے اس بیان کو بھارتی رہنمائوں کے جارحانہ عزائم کا ایک اور ثبوت قرار دیا جو علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔

لیگل فورم فار کشمیر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں جنوری سے دسمبر تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تشدد کی مختلف کارروائیوں کے دوران کم از کم تین سو بارہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.