امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر کے بارے میں بیان نے عشروں پرانے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے اور پاک بھارت باہمی مسئلہ قرار دینے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر اپنے حالیہ بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا ایک ہزار سال بعد کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار امریکی صدر کے بیان کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
وہ سمجھتے ہیں امریکی صدر کے بیان کے بعد کشمیر کا مسئلہ پھر سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔