Friday, 26 April 2024, 06:26:00 am
عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، وزیر قانون
December 10, 2018

وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے بھارت پر دباو ڈالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں برصغیر میں مستقبل میں پانی کی جنگ اور امن کے بارے میں ایک کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلقہ تنازعات دونوں ممالک کی آزادی کے فورا بعد 1948میں شروع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پانی کے معاملے پر دو جنگیں لڑچکے ہیں۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ دونوں ملک انیس سو ساٹھ کے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ بھارت نے صنعتی مقاصد کیلئے اب سندھ، جہلم اور چناب کے دریائوں کا پانی استعمال کرنا شروع کردیا ہے جو اس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ دریائے جہلم اور چناب پر ڈیم بنانے کے بھارتی منصوبے پاکستان کیلئے باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور عالمی بنک کو اس حوالے سے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.