Friday, 26 April 2024, 12:43:28 pm
ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور صنعت مثالی ترقی کررہی ہے،مشیر تجارت
July 10, 2021

وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ معاشی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے بعد پائیدار معاشی ترقی ایک بڑا چیلنج ہے۔

ہفتے کے روز فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عید کے فوراً بعد متعلقہ فریقوں سے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ ایک ملاقات وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ہوگی تاکہ برآمدکنندگان ان سے براہ راست ملاقات کرکے اپنے اہم مسائل پیش کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور صنعت مثالی ترقی کررہی ہے۔عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال میں شرح نمو کے اہداف حاصل کیے اور اب چیلنج پائیدار معاشی نمو ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں31 ارب ڈالرز تک اضافہ ہوا اور اس میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.