Friday, 26 April 2024, 08:27:28 am
پاک چین دوستی تذویراتی تعاون سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے ، وزیرخارجہ
November 09, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان او ر چین کے درمیان سدابہاردوستی وسیع ہو رہی ہے اور اب یہ تذویراتی سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ملتان میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے ان کی ملاقاتوں میں سی پیک کے اگلے مرحلے ،دفاعی تعاون، معیشت اور چین کے لئے پاکستانی برآمدات بڑھانے پرخصوصی توجہ دی گئی۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ مشترکہ اعلامیے کے اجراء کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں تمام مفروضات دم توڑ چکے ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین کے لئے پاکستانی برآمدات موجودہ مالی سال کے دوران دوگنا ہوجائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.