Friday, 26 April 2024, 11:57:12 pm
وفاقی دارالحکومت میں منظم اوربہیمانہ جرائم پرمکمل قابوپالیاگیاہے:آئی جی اسلام آباد
October 09, 2020

انسپکٹرجنرل اسلام آبادپولیس عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں منظم اور بہیمانہ جرائم پرمکمل طور پر قابو پالیاگیاہے اور امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہے ۔ وہ ریڈیوپاکستان کےپروگرام'' رابطہ ''میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے اس دوران کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں منظم اور بہیمانہ جرائم مکمل طور پر قابو میں ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بہترین سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ اب شہر میں امن و امان کی فضا بہترہے۔

پولیس کی جانب سے عوام کو دی جانے والی نئی سہولیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے چار سیٹیلائٹ سٹیشنزقائم کیےگئےہیں جبکہ اس کے علاوہ سیکٹر F- 6 میں بھی ایک عوامی سہولت مرکزقائم کیاگیاہے جس میں بارہ غیر بنیادی افعال(Non Core Functions )کے حوالے سے عوام کو سہولیات مہیا کی گئی ہیں اس کی وجہ بہت سارے عمومی مسائل کے حل کیلئے عوام کو تھانے کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔

عامر ذوالفقار خان نے پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ اسلام آباد میں سٹریٹ واچرز کا نیا نظام بھی جلد متعارف کرایا جارہاہے ۔پولیس اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں دفتری نظام کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے اور ہم 10 ماڈل سٹیشنزبنانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ سارے ناکے الیکٹرانک ناکوں میں تبدیل ہو جائیں۔

آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم عمران خان کے پولیس اصلاحات سے متعلق مجوزہ منصوبے کے حوالے سے کہاکہ یہ اصلاحات وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہیں اورجب انہوں نے مجھے آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا، ڈرگز مافیا، پولیس کے منفی رویئے اور دیگر جملہ جرائم پرمکمل قابو پانا ہے ۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوئی پسند ناپسند نہیں کرنی بلکہ قانون کے بالکل مطابق چلنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پولیس کو پہلے سلام پھر کلام کا نعرہ دیا ہے کیونکہ قانون کی حکمرانی کو مکمل صورت میں اسی وقت نافذ کیا جا سکتا ہے جب عوام کو عزت دی جائے۔ انہوں نے پروگرام میں مزید بتایا کہ قبضہ مافیا کا اسلام آباد میں بہت دیرینہ مسئلہ تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا کہ کوئی شخص کلاشنکوف اٹھا کر کسی کی زمیں پر قبضہ کر لے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.