Sunday, 28 April 2024, 05:15:45 pm
این ڈی ایم اے کی عام لوگوں سے ساحلی علاقوں کا دورہ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل
June 12, 2023

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیش نظر ملک کے ساحلی علاقوں میں عوام کوتازہ ترین صورتحال سے باخبررکھنے کے لئے مکمل انتظامات کرلئے ہیں۔

این ڈی ایم ا ے کے ترجمان ادریس محسود نے آج ریڈیوپاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ انتہائی شدیدسمندری طوفان بائپرجوائے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب میںچھ سوکلومیٹردورہے اورامکان ہے کہ بدھ تک یہ شمال کی طرف مزیدآگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہاکہ طوفان پھردوبارہ پاکستان کے علاقے کیٹی بندراوربھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقے کے درمیان شدیدطوفان کارخ اختیار کرے گا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ طوفان کے کیٹی بندر کے ساحل کی طرف آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

ادریس محسود نے بتایا کہ طوفان سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، سجاول، بدین، تھرپارکراورعمرکوٹ کے اضلاع میں180کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ 12سے18فٹ بلندسمندری لہریں چلنے کاامکان ہے جس سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس صورتحال میں ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کومشکلات کاسامنا ہوسکتا ہے جس کے لئے این ڈی ایم اے عوامی آگہی کے لئے مسلسل ہدایات جاری کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ دوردرازعلاقو ں میں جہاں دیگرمیڈیاذرائع کی رسائی نہیں ہوتی ریڈیو پاکستان اپنی وسیع کوریج کی بدولت یہ ہدایات پھیلانے میں نہایت اہم کرداراداکرسکتاہے تاکہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.