Thursday, 09 May 2024, 02:42:08 am
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا:کائرہ
August 09, 2022

فائل فوٹو

امور کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے پانچ اگست دو ہزار انیس کے یکطرفہ اور غیر آئینی بھارتی اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور، چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔وہ ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ایک آن لائن سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں بھارت نے کشمیریوں کے خلاف ظلم کا ہر ہتھکنڈا آزمانے کی کوشش کی مگر وہ ان کی آزادی کے عزم اور جذبے کو کمزور کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع اور منظم خلاف ورزیاں بند نہیں ہوجاتیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر ہائی کمشنرظہیر جنجوعہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست دوہزار انیس کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے، ان کے حق خودارادیت سے انحراف اورمقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جیسے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں روا رکھے گئے بھارتی مظالم سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دوسری عالمی تنظیمیں بخوبی آگاہ ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.