پاکستان اور ڈنمارک نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں سے میری ٹائم انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے دو ارب ڈالر کی شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔
اس منصوبے میں لاجسٹک انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا اور بندرگاہوں سے قابل تجدید توانائی پیدا کرنا شامل ہے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور سمندری صنعت کو توانائی کے بہتر وسائل اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے حکومت بحری صنعت کے فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوشاں ہے۔