ترکیہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے بالخصوص نایاب معدنیات کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس دلچسپی کا اظہار ترک وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرکتر نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے تعاون کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے خصوصاً قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔