Friday, 18 April 2025, 02:39:08 am
 
وزیراعظم کی غیرملکی کاروباری افراد کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
April 09, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی سازگار پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان بیش بہا وسائل کو بروئے کار لانے سے پاکستان کوقرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں معدنی وسائل کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان خام مال ملک سے باہر بھیجنے کی اجازت نہیں دے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع کے باعث کان کنی کی عالمی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کاموثر لائحہ عمل اور اقدامات یقینی بنائے گی۔