Sunday, 28 April 2024, 12:01:16 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
March 09, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہ کراچی انیس پشاور دس کوئٹہ پانچ گلگت چھ مری ایکاور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے جبکہ LEHمیں شدید سرد اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ پلوامہ اور بارہ مولا میں دو ڈگری سینٹی گریڈ جموں بارہ مولا LEH منفی دس اور شویاں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.