Friday, 26 April 2024, 10:52:44 am
بین الاقوامی رحمت اللعالمین ۖ کانفرنس اتوارکومنعقد ہوگی
November 08, 2019

File Photo

بین الاقوامی رحمت اللعالمین ۖ کانفرنس 12ربیع الاول کے موقع پربروزاتواراسلام آبادمیں ہوگی۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت وزیراعظم عمران خان جبکہ اختتامی سیشن کی صدارت صدرڈاکٹرعارف علوی کریںگے۔مذہبی دانشوروں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے تیار کردہ ستر سے زائد تحقیقی مقالوں کو ایوارڈ دینے کیلئے پہلے سے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔کانفرنس میں علمائ، مذہبی دانشوروں اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔سعودی عرب، ایران، مصر، اومان، عراق، تیونس اور شام مفتی اعظم اومان، وائس چانسلر جامعہ الازہر اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسرز بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.