Friday, 26 April 2024, 09:22:01 am
سیالکوٹ واقعےسےپاکستان اورسری لنکا کےتعلقات متاثرنہیں ہوں گے:موہن
December 07, 2021

سری لنکا کے ہائی کمشنر Mohan Wijewickrama نےکہا ہے کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

 وہ ممتاز علما ومشائخ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے واقعے پر تعزیت کےلئے آج اسلام آباد میں سری لنکا کےہائی کمیشن کادورہ کیا۔

 ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ تھا تاہم حکومت کی طرف سے فوری کارروائی اور علمائے کرام کاردعمل اطمینان بخش ہے۔

 ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا 1948 سے دوست ہیں اور پاکستان نے مختلف مسائل کے حل کےلئے ہمیشہ سری لنکا کی مدد کی ہے۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ Priyantha Kumara کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے طاہر محمود اشرفی نے یقین دلایا کہ پاکستان ذمہ داروں کو سزا دینے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پاکستانی قوم کی جانب سے سری لنکا کے عوام سے معذرت کی انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 ممتاز علما کرام ساجد میر، حامد سعید کاظمی، عبدالخیر زبیر، قاری حنیف جالندھری اور علامہ عارف واحدی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اورواقعہ کی مذمت کی۔

علمائے کرام نے اس موقع پر آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم مذمت کے طور پر منانے کااعلان کیا۔

 بعد میں مشترکہ اعلامیے میں علمائے کرام نے سیالکوٹ کے واقع کی مذمت کی  انہوں نے اس واقعے کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.