Friday, 26 April 2024, 06:37:49 am
سلامتی کونسل ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر جمعہ کو غور کرے گی
December 07, 2017

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمعہ کے روز  ہونے والے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کے فیصلے پر غور کیا جائیگا ۔پندرہ رکنی کونسل کا یہ اجلاس فرانس،بولیویا ،مصر،اٹلی،سینیگال،سویڈن ،برطانیہ اور یورو گوائے کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینوگوتریز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے رہنمائوں کو بامقصد مذاکرات کی طرف واپسی پر قائل کر نے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرینگے ۔ادھر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہفتے کو قاہرہ میں ہوگا جس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔اسی طرح اسلامی تعاون تنظیم کا ایک غیر معمولی اجلاس بدھ کو ترکی میں ہوگا ۔

X

Error
Whoops, looks like something went wrong.