Thursday, 09 May 2024, 12:34:21 am
گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
November 06, 2020

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے آج جمعہ کے روز گلگت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارہ سو چونتیس پولنگ اسٹیشنز میں سے چار سو پندرہ کو حساس ترین جبکہ تین سو انتالیس کو حساس اور چار سو اسی کو نارمل قراردیاگیا

ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پہلی بار مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مختلف امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی شکایات کے اندراج کیلئے اپنے مرکزی دفتر میں شکایت سیل قائم کیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.