Wednesday, 08 May 2024, 08:19:18 am
اقوام متحدہ کایمن کے شہرحدیدہ میں فوری طورپرجنگ بندی پر زور
November 07, 2018

 

اقوام متحدہ نے یمن کے شہرحدیدہ میں بحیرہ احمر کی بندرگاہ کے قریب ایک ہسپتال کے گردونواح میں فوری طورپرجنگ بندی پر زوردیاہے۔بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی سربراہ Henrietta Foreنے ایک بیان میں کہاکہ جنگ کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونیسیف نے تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ ہسپتالوں پرحملے بندکریں اور شہریوں کی ہسپتال تک رسائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے چالیس فیصدبچے خوراک کی قلت کاشکارہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.