Saturday, 20 April 2024, 06:04:22 pm
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سبی بم دھماکے میں شہداء کے اہلخانہ کے لئے مالی امداد کااعلان
March 07, 2023

بلوچستان کے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ہر خاندان کو چالیس لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہید کے اہل خانہ کو اضافی دس لاکھ روپے کی رقم بھی دی جائیگی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ زخمیوں کو اضافی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمی سکیورٹی اہلکاروں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.